0

سندھ میں رواں برس ڈکیتی، راہزنی اور گاڑیاں چھیننے کے کتنے واقعات رونما ہوئے ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

کراچی (نیا محاذ ) سندھ میں رواں برس ڈکیتی، راہزنی اور گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے کتنے واقعات رونما ہوئے ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ڈکیتی و رہزنی کے 3971 جبکہ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے 33 ہزار 37 واقعات رپورٹ ہوئے۔”جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سال 2024میں 15ستمبر تک صوبے بھر میں ڈکیتی اور راہزنی کے 3971واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق ہائی وے پر ڈکیتی اور راہزنی کے 49، پٹرول پمپ پر ڈکیتی اور راہزنی کے 15، گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے 279، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 257جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 3371واقعات رپورٹ ہوئے۔ رواں برس ماہ جولائی تک گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے33ہزار37واقعات رپورٹ کیے گئے۔کار چوری اور چھیننے کے 1078، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 12ہزار 366،دیگر گاڑیوں کے چوری اور چھیننے کے 362جبکہ گاڑی چھیننے اور چوری کے 19 ہزار 231متفرق واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں