0

ایف بی آر کے پاس ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی صلاحیت نہیں: علی پرویز ملک

اسلام آباد(نیا محاذ )وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی ایف بی آر کے پاس صلاحیت ہی نہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ جب تک ملک میں معاشی استحکام نہیں ہوگا اور سرمایہ کاروں کو اپنا منافع باہر بھیجنے کی آزادی نہیں ہوگی کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
دوران شو 11فیصد شرح سود پر 600 ملین ڈالرز کے مہنگے ترین کمرشل قرض کے سوال پر وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ یہ قرض عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کیلئے دروازے کھولنے کا ثبوت ہے، اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں؟ دیوالیہ ہونے دیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی ایف بی آر کے پاس صلاحیت ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں