کراچی (نیا محاذ )تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی دیکھی گئی، آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کارجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ہنڈریڈ انڈیکس کی 333 پوائنٹس بڑھ کر82 ہزار407 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔
0