نئی دہلی(نیا محاذ) بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو 9 بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ ڈرون گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں اینٹلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔
ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دتیے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکہ پہنچے گا۔