0

این او سی کی خلاف ورزی کیس؛وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد(نیا محاذ)انسداد دہشتگردی عدالت نے این او سی کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملے کے الزام میں وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔سما ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر این او سی کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملے کے الزام میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم ہو گئی، انسداددہشتگردی عدالت نے ضمانت 30،30ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں