0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم این اے زین قریشی کی پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر آج سماعت ہو گی،چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کرینگے،اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی سے متعلق کی بھی عدالت میں سماعت ہو گی، چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں