اسلام آباد(نیا محاذ) مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کو دعوت نامہ جاری کر دیا ہے، اجلاس آج (بروز بدھ) شام 5 بجے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث ہوگی جبکہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی۔
0