0

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کی تصدیق کردی، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی (نیا محاذ) بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکارسدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔آج نیوز کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں اب شادی شدہ ہیں۔ جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق ہونے والی اپنی سادہ اور خوبصورت تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے شادی کی تصاویر اور ایک دوسرے کے لئے محبت بھرا پیغام اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا۔خوبصورت زیورات کے ساتھ بیج رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ادیتی کو تصویروں میں سدھارتھ کے ساتھ عہدو پیماں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔سدھارتھ اور ادیتی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں