0

برآمدات میں اضافہ اوربیرونی قرض میں کمی، سٹیٹ بینک کا دعویٰ

کراچی (نیا محاذ)ملکی برآمدات میں اضافہ جبکہ بیرونی قرض میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہےکہ بیرونی قرض واپسی پرخرچ ہونے والے برآمدی ڈالرز میں 1 سال میں 16 فیصد بچت ہو ئی ہے جبکہ 2024میں برآمدی آمدنی کے35فیصدڈالرزبیرونی قرض واپسی پرخرچ ہوئے،2023میں برآمدی آمدنی کے 51 فیصد ڈالرز بیرونی قرض واپسی پرخرچ ہوئے تھے، 2سال قبل برآمدات کےتناسب سےبیرونی قرض ادائیگی کی شرح33فیصدتھی،10سال میں بیرونی قرض کی ادائیگی میں برآمدات کاتناسب اوسطاً30فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں