اترپردیش(نیا محاذ)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔خبر کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا، عمارت گرنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کسی شخص کے ملبے تلے نہ دبے ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق عمارت کی تعمیر 4 سال قبل کی گئی تھی بلڈنگ گرنے کے وقت ٹاپ فلور پر تعمیراتی کام چل رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر میڈیکل آلات کے سامان کا گودام تھا۔