ممبئی (نیا محاذ) بھارتی اداکار درشن تھگودیپا کی ہدایت پر قتل کیے جانے والے رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی کی موت سے قبل کی تصاویر سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور میں ایک 33 سالہ رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی کی موت سے متعلق نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں وہ قتل سے چند لمحے پہلے بغیر قمیض کے، خوفزدہ اور زندگی کی بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ان تصاویر میں رینوکا سوامی کو بغیر قمیض کے کھڑے ٹرکوں کے پس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے جسم پر زخم کا نشان بھی نظر آتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ براہ راست کیمرے کی طرف دیکھ رہا ہے اور دوسری میں زمین پر پڑا ہوا ہے۔رینوکا سوامی کی لاش 9 جون کو بنگلور کے ایک فلائی اوور کے قریب پائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق اسے مبینہ طور پر کناڈا اداکار درشن تھگودیپا کی ہدایت پر اغواء کرکے قتل کیا گیا تھا، کیونکہ اس نے اداکارہ پویترا گوڈا کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رینوکا سوامی کو ڈنڈوں سے مارا گیا اور اس کی موت شدید زخموں اور خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ اسے الیکٹرک شاکس بھی دیے گئے تھے۔پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں 15 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں درشن تھگودیپا اور پویترہ گوڈا بھی شامل ہیں۔اداکار درشن تھگودیپا کی عدالتی تحویل 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ پولیس نے حال ہی میں کیس میں فرد جرم بھی جمع کروائی، جس میں خون کے دھبے درشن تھگودیپا کے کپڑوں اور پویترہ گوڈا کے جوتوں پر پائے جانے کا ذکر بھی موجود ہے۔
0