0

پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ خاتون ایتھلیٹ نے میڈل جیت لیا

پیرس (نیا محاذ)فرانس کے شہر پیرس میں جاری پیرا اولمپکس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرچر جوڈی گرنہم نے حاملہ ہونے باوجود تمغہ جیتنے والی پہلی اتھلیٹ بن گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا اولمپکس میں برطانوی اتھلیٹ نے ہفتہ کو انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔آرچر جوڈی گرنہم نے بتایا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش آمد کی منتظر ہیں اور 7 ماہ کی حاملہ ہیں اور یہ میڈل میرے آنے والے بچے کیلئے ایک کھلونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 31 سالہ تیر انداز رواں سال کے آخر میں دوسرے بچے کی توقع کررہی ہیں، وہ اس سے پہلے ایک بیٹے کرسچن کی والدہ ہیں، گزشتہ ہفتے صحت میں خرابی کے باعث انہیں مقابلوں سے باہر کردیا تھا تاہم متاثر کن صحتیابی پر انہیں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
گوجرانوالہ کے سکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سکول ٹیچر کا شوہر گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرینہم اور انکے ساتھی ناتھن میکوین نے ٹیم مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں ایران کو 155-151 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
گرنہم پیرا اولمپک گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی حاملہ خاتون ہیں جنہوں نے انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈل اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں