0

مکہ مکرمہ میں بارش، سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے، 3 بچے جاں بحق، ایک لاپتہ

مکہ مکرمہ (نیا محاذ) مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے، سیلابی پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے۔سعودی ریسیکو حکام کے مطابق سیلابی پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لاپتہ ہے، مکہ مکرمہ کے المغمس کے علاقے میں چاروں بچے گاڑی میں تھے۔آج نیوز کے مطابق سعودی ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام اور امدادی ٹیمیں لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں