0

ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مزدور کا گردہ نکلوا کر بیچ دیا

وہاڑی (نیا محاذ) پنجاب کے شہر بورے والا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مزدور کا گردہ نکلوا کربیچ دیا، ملزمان متاثرہ نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔آج نیوز کے مطابق ظالموں کو رحم نہ آیا، منظم گروہ نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بورے والا کے محنت کش بھٹہ مزدور کو اغوا کر کے اس کا گردہ نکال کر بیچ دیا۔گردہ نکالنے کے کچھ روز بعد متاثرہ نوجوان کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں بورے والا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ گروہ کے ارکان نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اڈا چوہنگ نے اغوا کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بورے والا کے مطابق متاثرہ نوجوان کو میڈیکل رپورٹ اور کاروائی کے لیے چوہنگ منتقل کر دیا۔اہل خانہ نے کہا کہ متاثرہ نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، علاج معالجہ کے لیے پیسے ہیں اور نہ ہی کوئی کوئی پرسان حال نہیں۔دوسری جانب تھانہ چوہنگ پولیس نے گروہ کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں