0

سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد کتنی ہے ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد (نیا محاذ)وطن عزیز کی عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد کتنی ہے ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں . تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا ءمقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی33ہزار 269سول اور 10ہزار 335 فوجداری اپیلیں 28از خود نوٹسز ، 2ہزار 64نظرثانی درخواستیں زیرِ التوا ءہیں۔ “جنگ ” کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ مقدمات کی15روزہ رپورٹ کے مطابق زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60ہزار 508ہوگئی ہے ۔گزشتہ 15دن میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد میں 861مقدمات کا اضافہ ہوا ہے اس وقت سپریم کورٹ میں33ہزار269سول اور10ہزار 335فوجداری اپیلیں جبکہ 28از خود نوٹسز زیرِ التوا ءہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں