0

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا

کراچی(نیا محاذ)سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں جامعہ کراچی ان فیئرمینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے کراچی یونیورسٹی کو اس کیس سے متعلق مزید اقدامات سے روک دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ان فیئرمینزکمیٹی اور سینڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیرموثر قرار دی،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ کس کی ڈگری کا کیس ہے، یونیورسٹی نے ابتک کتنے فیصلے کئے ہیں اس قسم کے؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سینڈیکیٹ نے غیرشفاف طریقے سے فیصلہ کیا ہے،جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کب کی ڈگری ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ڈگری 30سال پرانی ہے،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ کس کی درخواست پر یہ سب ہوا ہے،کس کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں