کراچی (نیا محاذ) مشیر کرکٹ چلا رہے ہیں ،اتنی کنفیوژن زندگی میں نہیں دیکھی، اب سارا الزام کس پر جائے گا ۔۔؟ سکند ربخت نے کھری کھری سنا دیں ۔سابق کرکٹرسکندر بخت نےکہا ہےکہ اتنی کنفیوژن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔اب سارا الزام محسن نقوی پر جائے گا۔ محسن نقوی اتنے مصروف ہیں کہ ان کے پاس ٹیم کو دیکھنے کا ٹائم ہی نہیں ہے۔وہ اپنے مشیروں پر چل رہے ہیں ان کو پتہ نہیں ہے کہ کیا ہورہا ہے۔ان کے مشیر ساری کرکٹ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ سارے مسائل کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
0