اسلام آباد(نیا محاذ)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،سول جج شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکیل علی امین نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی توڑپھوڑ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈا کی جانب سے راجہ ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے ،راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت ناساز ہے،راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈاپور کامیڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا، علی امین گنڈاپور کی ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے ،عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی ۔
0