دبئی ( نیا محاذ) پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی کے سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد گوندل کے تایا محمد اسلم گوندل گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے- مرحوم محمد اسلم گوندل 38 سال تک بسلسلہ روزگار دبئی میں مقیم تھے اور دبئی کی ایک کمپنی میں بطور اکاؤنٹس مینجر جاب کرتے رہے- محمد اسلم گوندل عمر 75 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے کان اور گردوں کی انفیکشن میں مبتلا تھے-میجر سرجری کے ایک ماہ بعد ان کا انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا – مرحوم محمد اسلم گوندل کو ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں مسلم آباد قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا- مرحوم محمد اسلم گوندل کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی کے سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد گوندل کے امارات میں مقیم دوستوں، PJF کے عہدیداران، ممبران،صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے مرحوم محمد اسلم گوندل کے انتقال پر اعجاز احمد گوندل سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے بخشش و مغفرت کی ہے-
0