0

بانی پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی کیسز میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل عزیر کرامت بھنڈاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے،یقینی بنایا جائے بانی پی ٹی آئی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں