0

ایف آئی اے سائبر کرائم مقدمہ، اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیا محاذ)لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جبکہ ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت ہے، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی، عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔دوران سماعت اوریا مقبول جان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا تھا کہ اوریا مقبول نےکوئی ایسا بیان نہیں دیا جس سے کسی کی توہین ہوئی ہو، عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کرنا ہر شخص کا حق ہے یہ حق عدلیہ نے ہی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں