0

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی جی کو 5ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری ڈاکٹر عثمان کے لاپتہ بیٹے کو 5ستمبر تک بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔جی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر عثمان کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں کہا گیاہے کہ فیضان 5جولائی سے لاپتہ ہے،اسے بازیابی کرایا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو مغوی کا فون نمبر اور گاڑی ٹریس کرنے کی ہدایت سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں