کراچی( نیا محاذ) پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ اس شو میں انہوں نےاپنے نوعمری کے افیئرز کے بارے میں دلچسپ انکشافات بھی کیئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اس بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ایک بار میں اپنی دوست کو اپنے والد کی گاڑی میں ڈرائیو کے لیے لے گیا تھا۔ جب ہم دونوں اسٹوڈنٹ تھے۔ میں سڑکوں پر ایسے ہی گاڑی چلا رہا تھا۔ پھرمیں نے ایک طرف گاڑی روک دی اور ہم گپ شپ لگانے لگے۔ اتنے میں وہاں سے کچھ پولیس والے گذرے اورانہوں نے ہمیں دیکھا ، تو پکڑ لیا۔میں کافی پریشان ہوگیا حالانکہ لڑکی تھوڑی بہادر تھی۔ اس نے پولیس والوں سے بحث بھی کی۔ پولیس نے ہمیں پولیس اسٹیشن لے جانے کی کوشش کی۔ میں نے پولیس اسٹیشن جانے سے منع کر دیا ۔ اس زمانے میں موبائیل آچکے تھے۔ میں نے اپنے ابو کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ میں ایک دوست کے ساتھ ڈیٹ پر ہوں۔اور پولیس نے ہمیں پکڑ لیا ہے۔ ابو سے بات کرنے کے بعد پولیس والوں نے کچھ لیکچردیئے کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔ اور پھر چھوڑدیا۔یاسر نے ایک اور واقعہ سنایا۔ جب انہیں ان کے والداداکار فرید نواز بلوچ نے لڑکی دوست کے ساتھ فون کال کےدوران پکڑ لیا۔ یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ایک بار میری فیملی باہر تھی اور میں نے اپنی گرل فرینڈ کو لائٹس آن کیے بغیر فون کرنے کا فیصلہ کیا۔
میں تقریبا بیس منٹ سے فون پر تھا، جب میرے والد ، جو دروازے کے پاس سو رہے تھے ، میری توجہ حاصل کرنے کے لئے زور سے کھانسنے لگے ، میں نے فون بند کردیا۔ یاسر نواز کے مطابق یہ ان کے والد کا طریقہ تھا کہ وہ ہماری لڑکی کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو سن رہے ہوتے تھے۔شادی کے پہلے کے افیئرزپرتاحال ندا یاسرکا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
0