لاہور(نیا محاذ)چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہاکہ موٹرسائیکل لائسنس کیلئےاب لرنرپرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرناپڑیگا، محدودمدت کیلئےموٹرسائیکل لائسنس کیلئے42یوم کالرنرپریڈختم کیاجارہاہے،اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر کاکہناتھا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے،ان کاکہناتھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا لائسنس بنوا سکتے ہیں،شفافیت کویقینی بنانےکیلئےلائسنس سینٹرزمیں کیش ہینڈلنگ کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔عمارہ اطہر نے کہاکہ شہری لائسنس کےحصول کیلئےصرف شناختی کارڈکےہمراہ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کےتمام مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔
0