کراچی(نیا محاز) سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔
0