نئی دہلی (نیا محاذ )بھارت میں دوران ورزش جم میں دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر سے تعلق رکھنے والا ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کا 19 سالہ طالبعلم کشن مانیک جم میں ایکسر سائز کر رہا تھا کہ اچانک منہ کے بل زمین پر آگرا۔جم میں موجود دیگر ساتھیوں نے کشن کو اٹھا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹر نے نوجوان کو مردہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کشن کی موت واقع ہوئی۔
0