0

امریکا میں چار بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی (نیا محاذ) امریکا میں چار بھارتی باشندوں کو انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں گرفتار کیا گیا ہے اُن میں چوبیس سالہ چندن دیسیریڈی، 31 سالہ دوارکا گونڈا، 31 سالہ سنتوش کٹکوری اور 37 سالہ انیل مالے شامل ہیں۔آج نیوز کے مطابق پرنسٹن، نیو جرسی سے گرفتار کیے جانے کے بعد ان چاروں بھارتی باشندوں پر انسانی سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا۔ایک فون کال کی بنیاد پر جب حکام نے کارروائی کی تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ کولن کاؤنٹی میں جبری مشقت کا ریکٹ بھی چلارہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام گرفتاریاں مارچ 2024 میں کی گئی تھیں۔ پرنسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ جامع تفتیش اور تحقیق کے بعد تفصیلات اب جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ میں جب متعلقہ بلدیاتی ادارے کے اہلکاروں نے ایک فون کال کی بنیاد پر جب عمارت کا جائزہ لیا تو وہاں جتنے لوگ موجود تھے اُن سے زیادہ کا سامان پڑا ہوا تھا۔ابتدا میں بتایا گیا کہ کھٹمل پائے جانے کے اطلاع پر پیسٹ کنٹرول ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ وہاں تو جبری مشقت لی جارہی ہے۔پرنسٹن پولیس سارجنٹ کیرولین کرافرڈ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وہاں 100 افراد سے بھی مشقت لی جارہی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں