لاہور(نیا محاذ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکسڈ مارشل آرٹس ایشیئن چیمپئن شپ کا سیمی فائنل جیتنے پر ایتھلیٹ بانو بٹ کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بانو بٹ سے مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی بیٹی گولڈ میڈل جیت کے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی –
0