0

راولپنڈی ٹیسٹ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی سینچریاں، پاکستان کی پوزیشن مضبوط

راولپنڈی (نیا محاذ) پاکستان نے سعود شکیل اور محمدرضوان کی سینچری کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے دوران اب تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے ، آج یہیں سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور پاکستان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگانے کی ذمہ داری خو نبھائی ، دونوں بیٹسمینوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئےسینچریاں بنائیں اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم میچ بارش کے باعث کافی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی تین وکٹیں محض 16 رنز پر ہی گنوا دیں ، اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شیفق 2 ، کپتان شان مسعود 6 جبکہ سابق کپتان بابراعظم صفر بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ گزشتہ روز پاکستان کے صائم ایوب نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی اور 56 رنز کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے میدان سنبھالا اور بہترین انداز میں کھیل کو جاری رکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں