اسلام آباد (نیا محاز ) پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے والے ہیروارشد ندیم کی کامیابی کو وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ’’92 ورلڈ کپ‘‘ سے بڑی کامیابی قراردیدیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو اسلام آباد پہنچے پر اسٹیٹ ویلکم دیا جائے گا،انہیں اسٹیٹ پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائےگا،استقبال ریاستی مہمان کے طور پر ہوگا،کابینہ ارکان ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کل 14اگست کی تقریب میں شریک ہوں گے اوروزیراعظم کے ساتھ پرچم کشائی کریں گے ،ارشد ندیم کی کہانی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اس پر فلم بننی چاہیے۔