0

مریم نوازنے ارشد ندیم کو کونسی گاڑی تحفے میں دی اور اس کا نمبر کیا ہو گا؟ زبردست اعلان

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو ’ ہونڈا سویک ‘ کا نیا ماڈل تحفے میں دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اولمپکس میں کی گئی تاریخی تھرو کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرارشد ندیم کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر’پی اے کے 9297‘ (PAK 9297) الاٹ کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے تاریخی تھرو پھینکی جو کہ 92.97 میٹر تھی اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا، ارشد ندیم کی 90 میٹرز سے زائد 2 تھروز نے اولمپکس دیکھنے آئے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور حکومت کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کر دی گئی ، وفاقی حکومت نے تو یوم آزادی کے موقع پر جاری خصوصی ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر بھی شائع کی جبکہ اب انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دعوت پر مدعو کر لیا گیاہے اور اس کیلئے خصوصی طیارہ انہیں فیملی سمیت اسلام آباد پہنچائے گا۔
کچھ دیر قبل خبر سامنے آئی کہ پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی اس کامیابی پر مبارک با د دینے ارشد ندیم کے گھر پہنچے اور انہیں 5 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں