0

پاکستان خطے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا ملک بن چکاہے، ڈائیزاینڈ کیمیکلزمرچنٹس ایسوسی ایشن

مکوآنہ (نیا محاذ – این این آئی۔ 12 اگست2024ء) فیصل آباد۔ ڈائیزاینڈ کیمیکلزمرچنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ،مرزااسلم ، میاں ایوب صابر، شبیرچاولہ، جوادشفیق، محمدمغیث کھوکھر اور و دیگر نے حکومت زوردیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے پاکستان خطے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا ملک بن چکا صنعتکاروں کو آئی پی پیز کے معاہدے منظور نہیں بصورت دیگرپاکستان آگے نہیں چل سکتاانہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ بجلی کے بلوں میں کمی،تنخواہوں پر ٹیکسز کا خاتمہ، پیٹرول لیوی کا خاتمہ اور آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کروائیں ۔ زیرو پیداوار دینے والے توانائی پلانٹس کو ایک ایک کھرب روپے ادا کئے جا رہے ہیں توانائی سیکٹر کے قرضوں کا سارابوجھ صارفین پر ڈالا اوران سے غیراستعمال شدہ بجلی کی بھی بھاری کپیسٹی پے منٹ وصول کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ 52 فیصد پلانٹس خود حکومت کے ہیں مس منیجمنٹ کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں 24 روپے فی یونٹ اضافی ڈالا جا ر ہا ہے تونائی کی قیمتوں میں آضافہ ملکی برآمدات اور معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے جس سے صنعتی ترقی براہ راست متاثر ہو رہی ہے انھوں نے مزیدکہا کہ بزنس کمیونٹی کو بھی ملک کی انتہائی خراب معیشت پر تشویش ہے لیکن ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت صنعتوں پر ٹیکسوں کی بھر مار اس سے بھی زیادہ تشویش ناک ہے اگر حکومت نے ٹیکسز واپس نہ لئے توملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا پہیہ رک جائیگا۔ حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں، عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، عوام کو اتنا بل دیں جتنی بجلی استعمال کرتے ہیں۔اجلاس سے عمران یونس وہرہ، نعمان جاوید، شاہدندیم سلیم ولی،ناصرنصیر،آفتاب ندیم، عاطف منیر،خواجہ جاویداحمدنے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں