0

خوشاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 دن کا اضافہ

لاہور ( نیا محاز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خوشاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ پابندی کے اطلاق سے قبل تمباکو کی بڑھتی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جا رہا تھا جس سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔

بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا دیتی ہے۔ حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی پر 25 جون سے دفعہ 144 نافذ ہے جس میں ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں