0

اولمپکس میں تاریخی فتح؛ گلوکار علی ظفر کا ارشد ندیم کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں گلوکار نے قومی اتھلیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں، جس کے وہ مستحق ہیں، علی ظفر نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم سال میں 10 گولڈ جیت سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں