0

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( نیا محاز ) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے لیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں اور غیر ذمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی جائے۔ حکومت پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سسٹم کو فعال کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنا ہمارا مشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں اور اتوار بازاروں میں شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ تمام اضلاع کے انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں۔ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سیل کے زریعے مارکیٹ میں سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھی جائے۔ مہنگائی کی روک تھام کیلئے دیگر صوبوں میں اشیاء کی ترسیل پر نظر رکھنا ضروری ہے اسی لیے گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنا محکمہ داخلہ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں