0

کاملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کل کریں گی

واشنگٹن( نیا محاز )امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کل ریاست پنسلوینیا میں کریں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس نے اس سال نومبر کے الیکشن کے لئے اپنے ساتھ ڈیموکریٹک نائب صدر کے مزید تین ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فاکس نیوز پر مباحثے کی پیش کش رد کردی ہے۔کاملا نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں