0

مشرق وسطیٰ نازک لمحے سے گزر رہا ہے،کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کررہےہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(نیا محاز )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ مشرق وسطی نازک لمحے سے گزر رہا ہے ،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔
انٹونی بلنکن کاکہناتھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے،تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے کہاہے کہ امریکا بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑا ہے،بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی دنوں کے دوران متعدد جانیں ضائع ہو چکی ہیں،بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہاکہ بنگلہ دیش میں تمام فریق صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،اقتدار کی منتقلی بنگلہ دیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے،امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے،بنگلہ دیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں