0

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر سونم کپور نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا تیسرا ملزم گرفتار ہوا؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تک تیسرا ملزم گرفتار نہیں ہوا، اے ٹی سی جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یعنی ابھی تک خان نہیں ملا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں رؤف حسن کی ٹیررفنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا تیسرا ملزم گرفتار ہوا؟تفتیشی افسر نے اے ٹی سی جج کو جواب دیا کہ ابھی تک تیسرا ملزم گرفتار نہیں ہوا، اے ٹی سی جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یعنی ابھی تک خان نہیں ملا، علی ظفر نے کہاکہ سیاسی انتقام کے کیسز ہمیشہ سے بنتے رہے، بھینس چوری کے الزامات بھی لگتے رہے،اے ٹی سی جج نے کہا کہ بھینس چوری والے تو اب آپ کے اتحادی ہیں،پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہاکہ احمد وقاص کے بیان کے فوراً بعد ہی رؤف حسن کو کیس میں نامزد کر دیا تھا، پولیس کو معلوم ہوا رؤف حسن نے بارودی مواد خریدنے کیلئے پیسے دیئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہاکہ احمد وقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے جو رؤف حسن نے دیئے تھے، جج اے ٹی سی نے کہاکہ احمد وقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے یا رؤف حسن سے۔
پراسیکیوٹر نے کہاکہ رؤف حسن کیخلاف کیس میں ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں،شریک ملزم احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بھی خارج ہو چکی ہے،پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے رؤف حسن کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی،عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی،اے ٹی سی نے 2لاکھ روپے مچلکوں کےعوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں