ڈھاکہ ( نیا محاز ) بنگلہ دیش میں افراتفری کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع شیر پور کی جیل سے کتنے سو قیدی فرار ہوگئے، اور ان میں سے کتنے قیدیوںکی شناخت ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر کی گئی ہے ۔۔۔؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جب وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دینے کے بعد راہ فرار اختیار کی تو ملک میں افراتفری کی صورتحال کے دوران موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلع شیر پور کی جیل کے 500 قیدی جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ہونے والے ان قیدیوں میں بیشتر مسلح تھے جبکہ بنگلا دیشی حکام کے مطابق ان قیدیوں میں 20 کی شناخت ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر کی گئی ہے۔
” جنگ ” ک نے بنگلہ دیشی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاٹھیوں سے لیس نامعلوم افراد نے ضلع شیرپور کی مقامی جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا جبکہ کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی گئی۔ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے سمیت دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم کی جانب سے عوامی لیگ کے رہنماؤں و کارکنان کے گھروں اور افسران کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔