0

ایک وقت آتا ہے جب صبر کا پیمانہ چھلک جاتا ہے اور بنگلہ دیش میں وہی ہوا: فاروق عبداللہ

سرینگر ( نیا محاز )کشمیری رہنما فاروق عبداللّٰہ نے بنگلہ دیش کی موجود صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال ہر ڈکٹیٹر کے لیے سبق ہے۔ بنگلہ دیشی طلباء نے تحریک چلائی، اس تحریک کو فوج سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکا، ایک وقت آتا ہے جب صبر کا پیمانہ چھلک جاتا ہے اور وہی ہوا۔
سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ ملک سے نہ فرار ہوتیں تو عوام اِن کو بھی مار ڈالتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی فوج کی جانب سے 45 منٹ کے دیئے گئے الٹی میٹم کے دوران شیخ حسینہ واجد نے وزیرِ اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں