کراچی(نیا محاز )ومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر و بربریت کے سارے ہتھکنڈے آزما چکا، لیکن مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ حق خودارادیت کو دبانے میں مکمل طور ناکام ثابت ہو چکا ہے۔
بھارت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ ریاستی ظلم و استبداد میں یقین رکھتا ہے۔
بھارت کے مذکورہ اقدام کا مقصد مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے اٹھایا گیا قدم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے
0