ڈھاکہ ( نیا محاز )بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔طلباء اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔
“جنگ ” نےخبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں، طلباء اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔