0

پاکپتن میں خواتین کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن،81مقدمات کا اندراج،50ملزمان گرفتار

پاکپتن( نیا محاز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر قائم کردہ ورچوئل پولیس سٹیشن پاکپتن خواتین کے تحفظ کے لئے سر گرم عمل ہے،خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر 81 مقدمات درج کئے گئے 50 ملزمان گرفتار ،15 ملزمان عبوری ضمانت پر، 7 ملزمان بے گناہ جبکہ 9 ملزمان کو عدالت کی طرف سے سزا سنا دی گئی.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اسی ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے دفتر پولیس میں بھی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا قیام کیا گیا ہے،ڈی پی او آفس پاکپتن میں قائم کردہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پاکپتن ضلع بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور خواتین کے تحفظ کے لئے سر گرم عمل ہے، ورچوئل وومن پولیس سٹیشن پاکپتن میں لیڈی پولیس آفیسر اور لیڈیز سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ظلم کا شکار خواتین اپنا مسئلہ بخوبی بیان کر سکیں اور خواتین پولیس اہلکار ان کے مسائل کو خواتین ہونے کے ناطے بہتر طریقے سے حل کر سکیں.

ترجمان کے مطابق ورچوئل پولیس سٹیشن پاکپتن نے اپنے قیام سے اب تک خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر کل 81 مقدمات درج کئے 81 مقدمات میں ملوث 186 ملزمان میں سے پولیس نے 50 ملزمان کو گرفتار کیا 15 ملزمان عبوری ضمانت پر، 7 ملزمان دوران تفتیش بے گناہ اور 9 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عدالت مجاز کی جانب سے سزا سنائی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں