0

لاہور میں کیمپ لگا کر سوئے جرمن سیاح پر ڈاکووں کا تشدد، موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار

لاہور (نیا محاز ) جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والے سیاح کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکووں نے ایئرپورٹ کے قریب لوٹا، 27سال کا برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ غیر ملکی سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ ڈاکووں نے اسے لوٹ لیا۔جرمن سیاح نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے اس پر تشدد کیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاونی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں