0

تازہ ہواکاجھونکاتحریر:محمداکرم ناصر

جیالاگورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان
پاکستا ن پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیلئے تازہ ہواکاجھونکا
پیپلزپارٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورکے صدر ملک امتیازچنڑ کی قیادت میں اہم ملاقات‘ وفد نے کیاکہا؟ گورنرنے کیاجواب دیا؟
تحریر:محمداکرم ناصر
”جب پنجاب کے گورنرکیلئے پارٹی کے اندرلابنگ کی جارہی تھی تومجھے دوستوں نے کہاکہ ہم آپ کی لابنگ کرتے ہیں میں نے جواب دیاکہ میں نے جہاں لابنگ کرنی تھی کردی ہے۔ میں نے یہ عہدہ اللہ سے‘ اس کے رسول سے‘ آل رسول سے مانگاہے‘کسی اورسے مانگا نہ مانگوں گا۔“
یہ الفاظ ہیں پنجاب کے نئے گورنر سردار سلیم حیدرخان کے جوانہوںنے اپنے آبائی گاﺅں میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔ اس گمان اوراعتقاد کےساتھ ذوالفقار علی بھٹوشہیدکے شیدائی اورجیالے کارکن عوام سے اس قدرپیارکرتے ہیں کہ10 مئی2024 ءکوصوبہ پنجاب کے47 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب کے موقع پرعوام کیلئے ‘گورنرہاﺅس کے دروازے کھول دیئے کہ جوچاہے تقریب میں شامل ہوجائے۔ گورنرہاﺅس میں سردار سلیم حیدرخان کی موجودگی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے۔جواب کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے گورنرپنجاب تک بہ آسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔بڑھے چلو!
ایسے خوشگوار اورسازگارماحول میں پاکستان پیپلزپارٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورکے صدر ملک امتیاز چنڑ کی قیادت میں ایک وفد نے چندروز قبل گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کی خصوصی دعوت پرگورنرہاﺅس لاہورمیں ایک اہم ملاقات کی توانہیں عوام کی خدمت کیلئے نئے حوصلوں اورولولوں کااحساس اورپارٹی قیادت پراعتماد میں مزیداضافہ ہوا۔ گورنرپنجاب نے بہاولپورسے آنیوالے وفد کااپنی گوناں گوں مصروفیات کے باوجود نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا اورخصوصی نشست میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں سمیت تمام سیاسی کارکنوں کیلئے گورنرہاﺅس کے دروازے کھلے ہیں ۔پیپلزپارٹی ملک میں مسائل کے حل کیلئے سب کوساتھ لے کرچلناچاہتی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس قوم کی امید اوراصل نوجوان لیڈرہیں۔بھٹوخاندان نے جمہوریت‘آئین‘ملک کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
اس موقع پر ملک امتیاز چنڑنے بہاولپورکی بھرپورنمائندگی کرتے ہوئے گورنرپنجاب کومسائل سے آگاہ کیا۔ انہوںنے خاص طورپر بتایاکہ کچھ عرصہ قبل بعض شرپسندعناصر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکوبدنام کرنے کی سازش کی جن کی نشاندہی ہوچکی ہے لیکن ان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ان منفی عناصر کومحاسبہ ضروری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں شریعہ لاءڈےپارٹمنٹ کی عمارت کوکسی اورمقصدکیلئے استعمال کیاجارہاہے جس کی وجہ سے شریعہ لاءکلاسسز کاانعقاد ممکن نہیں رہا۔ مذکورہ عمارت کوفوری خالی کرواکرکلاسسز کو بحال کیاجائے۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے چولستان انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ مبینہ گیس لیکیج سے ہونیوالے دھماکے کے باعث مکمل طورپرمہندم ہوچکی ہے۔ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات اورعمارت کی تعمیرنو کااہتمام کیاجائے۔ ملک امتیاز چنڑ نے عرصہ دراز سے بلاجواز بند”جھوک سرائیکی“ کے بارے میں حقائق بیان کرکے جھوک سرائیکی کی بندش کاخاتمہ اورسرائیکی ادبی مجلس کی تنظیم نوکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔وفد میں شامل مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کے نائب صدر پیٹرجان مٹو نے بھی اقلیتوں کے حوالے سے ایک خاص مسئلہ پرتوجہ دلاتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری کوسرکاری ملازمتوں میں صرف درجہ چہارم کی ملازمتوں کیلئے اہل سمجھا جاتاہے جوایک امتیازی سلوک ہے اوپن میرٹ مدنظررکھ کر تمام ملازمتوں کیلئے موقع دیاجائے۔ وفد کی طرف سے خانپور میں بینظیربھٹوشہیدکے نام سے منسوب کیڈٹ کالج کی عمارت تعمیرہونے کے باوجود اس میں کلاسسز شروع نہ کرنے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے اصلاح احوال کامطالبہ کیاگیا۔ وفدکے قائد ملک امتیاز چنڑ نے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کی بطورخاص توجہ دلائی کہ پارٹی کارکنوں کے بچوں کوترجیحی بنیادوں پر نوکریاں فراہم کی جائیں۔
گورنرپنجاب نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مسائل کوجائز قراردیتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ امیدہے کہ گورنرپنجاب پیش کیے گئے معاملات کوحل کرنے کیلئے جلدازجلدعملی اقدامات اٹھاکرثابت کردیں گے کہ گورنرہاﺅس لاہورمیں بہاولپور دوست شخص بطور گورنربراجمان ہے اور اب پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے ہرمسئلے کے حل کیلئے پورے یقین کیساتھ جاسکتے ہیں۔
گورنرپنجاب سے ملاقات کاحال ہواختم۔اب کارکنوں کی معلومات اورتقلید کیلئے جیالے گورنرپنجاب کی سیاسی زندگی کے حوالے سے عرض کرنابھی ضروری ہے کہ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کی شہیدذوالفقار …
گورنرپنجاب سے ملاقات کاحال ہواختم۔اب کارکنوں کی معلومات اورتقلید کیلئے جیالے گورنرپنجاب کی سیاسی زندگی کے حوالے سے عرض کرنابھی ضروری ہے کہ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کی شہیدذوالفقار علی بھٹوکے نظریات‘محترمہ بینظیربھٹو شہیدکے افکار، صدرمملکت آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی اوربلاول بھٹوزرداری کی جوان قیادت کیساتھ وابستگی ان کاطرہ امتیاز ہے۔ ان کی پیپلزپارٹی سے غیرمشروط وفاداری کے باعث تاریخ نے یہ منظردیکھاکہ30 سالہ سیاسی جدوجہد میں جوشخص صرف ایک بار ایم این اے بن سکا وہ دوبار وفاقی کابینہ کاحصہ بھی بنااورپھرپنجاب کاگورنربھی بن گیاہے۔ قبل ازیں وہ وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار اوروزیراعظم کے مشیربرائے دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔ اگرآ ج بھی کوئی سیاسی کارکن مستقل مزاجی کیساتھ سیاسی عمل کاحصہ بن جائے توکامیابی اس کے قدم چوم سکتی ہے۔
”ہمت مرداں مددخدا!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں