0

پاکستان سٹیل کی 4ہزار ایکڑ اراضی کس ملک کے سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ؟ اعلیٰ شخصیت نےاہم انکشاف کر دیا

کراچی(نیا محاز )حکومت نے پاکستان سٹیل کی 4ہزار ایکڑ اراضی چینی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مل کی زمین پر چائنیز سپیشل ایکسپورٹ اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔یہ انکشاف سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایک وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

خبر رساں ادارے ” آن لائن” کے مطابق صوبائی وزیر تجارت وصنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اگر مستقبل میں پاکستان سٹیل کی اراضی فروخت ہو تو سندھ حکومت کو اس کا حصہ ملنا چاہیے کیونکہ سٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے اور حکومت سندھ نے یہ زمین صرف سٹیل مل کے قیام کے لیے دی تھی۔سٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے،سندھ حکومت نے یہ زمین صرف سٹیل مل لگانے کے لیے دی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں خود لگانے اور چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم جہاں تک سٹیل مل کے واجبات کی بات ہے تو سٹیل مل کے تمام واجبات کی ذمہ داری وفاق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں