0

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد(نیا محاز ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں