0

وزیراعظم ناکامیاں چھپانے کیلئے مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں،مزمل اسلم

پشاور (نیا محاز )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ماضی کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پی ٹی آئی بارے مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں،وزیراعظم کے مطابق خیبرپختونخوا ایک یونٹ بجلی پیدا نہیں کر رہا سراسر جھوٹ ہے،وزیر اعظم کی جانب سے ضم اضلاع کو اضافی فنڈز دینے کی بات سراسر غلط بیانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نہیں ہے،وزیر اعظم صاحب کم ازکم اپنی معلومات تو درست کرلیں،اس وقت خیبرپختونخوا میں ہائیڈرو بجلی پیدا کرنے والے 9 منصوبے فعال ہیں جو صفر قرض پر بنے ہیں،اس وقت 163 میگاواٹ بجلی وفاق کو اوسطً پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے دے رہے ہیں،آپکے بگاس پلانٹ کی طرح 17 روپے یونٹ نہیں بیچ رہے،آپکے بھائی کے بنائے بجلی گھر قوم کو 60 روپے فی یونٹ بجلی دے رہے ہیں،وزیر اعظم فرما رہے ہیں آئی پی پی پر سوال اٹھانا توہین ہے،ایسے بے دردی سے معاہدے کرکے توہین تو آپ 25 کروڑ عوام کی کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز صاحب اس وقت خیبرپختونخوا میں 800 میگاواٹ دس پن بجلی گھروں پر کام ہو رہا ہے،ایک سال میں 213 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی شروع ہو جائے گی،شہباز صاحب اگر شبانہ روز محنت کا احسان نہ جتایا جائے تو اس سے بہتر کام ہوسکتا ہے،خیبرپختونخوا کی نئی بجلی گھروں کی لاگت 1.8 ملین ڈالر ہے،اس کے باوجود نئی بجلی پیداور لاگت 8 روپے فی یونٹ ہے،قوم کو 72 روپے میں فی یونٹ دیا جارہا ہے سوال تو اٹھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں