0

شاہ رخ خان اور معروف بھارتی کاروباری شخصیت کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں

ممبئی (نیا محاز ) حال ہی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور قائد اعظم کے رشتے داروں کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے، جس کی خبر بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائز مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جا رہی تھی، جہاں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کو اونر شاہ رخ خان اور پنجاب کنگز کے کو اونر نس واڈیا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ نمبرز برقرار رکھنے یا پھر میچ کارڈ کے حقوق کو قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز بی سی سی آئی کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی، کہ ٹیم مالکان کے درمیان مثبت بات چیت رہی، واضح رہے آئی پی ایل کی میگا نیلامی جلد شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم کئی ٹیموں کے مالکان کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے، جبکہ ساتھ ہی کھلاڑی کے مستحکم روسٹر، اسکاؤٹنگ کے لیے ریوارڈز اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سپورٹ جیسے مطالبات سامنے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی جانب سے بھی میگا نیلامی کی مخالفت کی گئی تھی، جبکہ نمبرز برقرار رکھنے کے معاملے پر نس واڈیا سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں