0

جرائم پیشہ افراد نے بھتہ نہ دینے پر شہریوں کو ڈرانے کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا

پشاور (نیا محاز ) پشاور میں جرائم پیشہ افراد نے بھتہ نہ دینے پر شہریوں کو ڈرانے کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا، بھتہ خور دھمکی آمیز خطوط اور کالز کے بعد اب تابوت بھجوانے لگے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان نے رقم کی وصولی کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر تابوت بھجوا دئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ فقیرآباد میں مقدمہ درج کرکے تابوت لے جانے والے رکشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری غلام قادر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہو رہی ہیں، کچھ روز قبل میرے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی جس کامقدمہ درج ہے۔
غلام قادر نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص کال پر خود سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا ہے، مجھے اور میرے خاندان کو جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں